30 May 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر لاہور میں ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 60 ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھ قائم کئے ہیں، گاڑیوں کے رش کے پیش نظر 8 بوتھ کی تعداد بڑھا کر 60 کی گئی، گجومتہ، سگیاں ٹول پلازہ، سینٹرل پارک، بیدیاں روڈ، ویلنشیا ٹاؤن ،ریس کورس پارک، مرغزار کالونی، یادگار پاکستان، علامہ اقبال ٹاؤن، شاہدرہ کالونی، پیراگون سٹی، مناواں ٹرینگ سینٹر، جم خانہ کلب، ایل ڈی اے ایونیو، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے رایا میں بوتھ قائم کر دیئے گئے۔
لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سینٹرز قائم کر دیئے گئے، پنجاب یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی، لاہور سکول آف اکنامکس، ایچی سن کالج، ایف سی کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں سینٹرز قائم کر دیئے گئے۔
