اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکٹر آئی ایٹ میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، وزیرداخلہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی ہوا۔

چیئرمین نادرا  نے اس موقع پر کہا کہ سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنے ڈیٹابیسز میں محفوظ کر رہے ہیں، حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں،جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ سٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی  ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے، اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔

اجلاس میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، پہلے مرحلےمیں 2017 یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی، چیئرمین نادرا  نے کہا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے وہ سمز بلاک کی جارہی ہیں جو وفات پا جانے والے افراد کے نام ہیں یا جن کے زائدالمیعاد شناختی کارڈز ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے