اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

قومی کھیل ہاکی پر بننے والی سیریز ’شمشیر‘ کا ٹریلر جاری

30 May 2025
30 May 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ حریم فاروق اور اداکار و گلوکار فرحان سعید کی آنے والی سپورٹس ویب سیریز ’شمشیر‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ویب سیریز میں فرحان سعید ہاکی پلیئر کے طور پر دکھائی دیں گے جو کہ بعد میں اپنی ہاکی ٹیم بھی تیار کرتے ہیں۔

ویب سیریز کے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ملک میں ہاکی جیسے قومی کھیل کو غیر اہم سمجھ کر اسے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور کیسے ہاکی پلیئر خستہ حال زندگی گزارنے پر مجبور رہے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فرحان سعید اپنی اہلیہ حریم فاروق کے زیورات بیچ کر ٹیلنٹڈ نوجوان ہاکی پلیئرز پر مشتمل نئی ٹیم بناتے ہیں جو کہ مشکلات کے باوجود ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

ٹریلر میں ویب سیریز کے تقریباً تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، جن میں خالد انعم اور بہروز سبزواری جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

’شمشیر‘ کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات شہرزادے شیخ نے دی ہے، اسے نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے، ویب سیریز کو آئندہ ماہ 13 جنوری کو سٹریمنگ ویب سائٹ ’ٹیپ میڈ‘ پر پیش کیا جائے گا۔

سپورٹس ویب سیریز کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے حریم فاروق اور فرحان سعید کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ویب سیریز کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے