اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر یونیسف کی چائلڈ میرج کے خلاف آگاہی مہم میں سرگرم

30 May 2025
30 May 2025

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں بچوں کی شادیوں کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے لیے معروف اداکارہ صبا قمر بھی متحرک ہو گئی ہیں۔

اس آگاہی مہم کے لیے یونیسف کی قومی سفیر برائے حقوقِ اطفال، معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

اس ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے، پاکستان میں کسی بچے کو ایسی شادی اور مستقبل پر مجبور کیوں کیا جائے جو اس نے خود منتخب نہیں کیا؟ صحت اور تعلیم کے تمام خطرات کے باوجود، ہم اسے چیلنج کیے بغیر کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟

اداکارہ صبا قمر نے یونیسیف کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس سندھ کے ضلع سجاول میں انہوں نے خود ایسے کیسز دیکھے جہاں یونیسف کا کام بچوں کی زندگیوں میں فرق لا رہا ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہاں میری ایک 14 سالہ لڑکی انعم نذیر سے ملاقات ہوئی جس نے اپنی برادری میں تین شادیاں رکوا دیں، ایسے نوجوان چیمپئنز ہیں اور ہمیں بہتری کی امید دلاتے ہیں۔

پاکستان دنیا میں بچوں کی شادیوں کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے، جہاں تقریباً 1.9 کروڑ لڑکیوں کی 18 سال سے کم عمر میں شادی ہو چکی ہے۔

ان میں سے تقریباً نصف 18 سال کی ہونے سے قبل ہی ماں بن جاتی ہیں جس سے ان کی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

صرف 13 فیصد شادی شدہ لڑکیاں سیکنڈری تعلیم مکمل کر پاتی ہیں جبکہ غیر شادی شدہ لڑکیوں میں یہ شرح 44 فیصد ہے، جو ان کے مستقبل کے مواقع کو محدود کر دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے