اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف سٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

29 May 2025
29 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف فلمی ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا، یہ تقریب فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں، ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہماری کہانی کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے بدلتے ہوئے ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً 10 برس بعد ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، ان کی آخری مشترکہ فلم بن روئے 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے