اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز  نے لورالائی ضلع میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گرد 25 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو راراشام کے قریب این 70 پر دہشت گردی کی مذموم کارروائی میں بھی ملوث تھے، ان حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، قوم کے تعاون سے دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے