اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا: بیرسٹر گوہر

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، بانی عوام کے دلوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہئے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہئے۔

بیرسٹر گوہر  نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہو گی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے