اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر ڈیوس کپ: بھارتی میڈیا کی 15 سالہ پاکستانی پلیئر کیخلاف مہم کی پول کھل گئی

28 May 2025
28 May 2025

(ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت اور اس کا میڈیا پاکستان کے جونیئر ٹینس پلیئرز کے خلاف زیر اگلنے لگا۔

جونیئر ڈیوس کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی میڈیا نے 15 سالہ پاکستانی  پلیئر کے خلاف مہم شروع کردی، سوشل میڈیا پر ادھوری ویڈیو کی بنیاد پر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کیا۔ڈیوس کپ میں شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز میکائیل بیگ کے بھارتی پلیئرز کے ساتھ ہاتھ ملانے کے انداز پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا۔

پی ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق میکائیل علی بیگ میچ ہارنے پر خود سے اپ سیٹ تھے، بھارتی میڈیا ادھوری ویڈیو پر شور مچا رہا ہے، پوری ویڈیو میں پلیئر کو بھارتی حریف سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں تم سے نہیں خود پر ناراض ہوں۔مکمل ویڈیو میں پاکستانی پلیئر کو کوچ سے گلے لگ کر روتا بھی دیکھا جاسکتا ہے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز نے بھی آپس میں ہاتھ ملایا۔

ذرائع پی ٹی ایف کے مطابق بھارتی میڈیا کا ایک 15 سالہ پلیئر کے خلاف "ہیٹ آف دا مومنٹ" کی بنیاد پر پروپیگنڈا مایوس کن ہے، اگر کھلاڑی نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہوتی تو اس پر آئی ٹی ایف جرمانہ کرتی جو نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے