اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لندن میں ماہرہ خان سے بدسلوکی کا معاملہ، مشی خان نے ہمایوں سعید اور انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

28 May 2025
28 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ مشی خان نے لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان جیسی باوقار اور معروف اداکارہ، جو پاکستان کی ایک سپر اسٹار ہیں، ان کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی ہونا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک بین الاقوامی شہر جیسے لندن میں اتنی ناقص سکیورٹی کس طرح ممکن ہوئی؟ ’’گارڈز ماہرہ کو بار بار چُھو رہے تھے، اور وہ مکمل طور پر شاک کی حالت میں تھیں‘‘۔

اپنی ویڈیو میں وہ بار بار یہ سوال کرتی رہیں کہ آخر وہ کون سی سکیورٹی کمپنی تھی جسے ذمے داری سونپی گئی تھی؟ اور فلم کی پروموشن کے لیے آنے والے ایک اسٹار کے ساتھ اتنی بے حسی کیسے برتی جاسکتی ہے؟ مشی نے مقامی پاکستانیوں پر بھی کڑی تنقید کی کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جو پوری قوم کو شرمندہ کر دیتا ہے۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلمی ٹیم، خاص طور پر وہ لوگ جو ماہرہ کے ساتھ لندن گئے تھے، کہاں تھے؟ ’’جب آپ کسی اسٹار کو لے کر باہر جاتے ہیں، تو اس کی سکیورٹی کی مکمل ذمے داری بھی آپ کی ہوتی ہے۔‘‘مشی خان نے جذباتی انداز میں کہا، ’’اگر میں ماہرہ کی جگہ ہوتی تو اُس ہراساں کرنے والے کے منہ پر مکا مار کر ناک توڑ دیتی، تاکہ اُسے پتہ چلتا کہ کسی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔‘‘

انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’’وہ سائیڈ پر کھڑے رہے، حالانکہ انہیں فوراً آگے بڑھ کر ماہرہ کو بچانا چاہیے تھا۔ یہ ایک ساتھی فنکار کا فرض ہوتا ہے کہ وہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے