27 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں یوم تکبیر کے سلسلہ میں 28 مئی کو بند رہیں گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی کو لاہور ہائیکورٹ،پرنسپل سیٹ ، علاقائی بنچز ، سیشن اور سول عدالتیں بند رہیں گی ۔ نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ ، پنجاب کے سیشن ججز سمیت دیگر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
