27 May 2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس لاہور کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک کی 5 بڑی خلاف ورزیاں کر نے پر 11 روز میں 5164 افراد گرفتار کئے گئے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ اوور لوڈنگ کرنے پر 1266 افراد گرفتار ، غیر رجسٹرڈ اور ریڑھی نما رکشوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے 140 افراد جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 877 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
کم عمر ڈرائیورز اور دیگر خلاف ورزیوں پر 53 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
