اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کو بچھڑے 32 برس بیت گئے

27 May 2025
27 May 2025

(لاہور نیوز) برصغیر کی حسین ترین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی لالی وڈ کی رانی کو مداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے۔

اداکارہ رانی کے بارے میں کیا بات کی جائے کہ گویا تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیں محفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے، لہجہ ایسا کہ سننے والوں کے کانوں میں رس گھولے، یوں ہی تو رانی کو فلم انڈسٹری کی اپسرا نہیں کہا جاتا تھا۔

طویل عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کرنےوالی اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں، اصل نام تو ناصرہ تھا لیکن فلموں میں رانی کے نام سے شہرت حاصل کی۔

1961میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، ابتدائی ناکامیوں کے بعد جب اُن کی فلمیں ہزار داستان اور دیور بھابھی ریلیز ہوئیں، تو پھر اُنہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا،  ہدایتکار حسن طارق کا ساتھ نصیب ہوا تو گویا کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا، تہذیب، انجمن، چن مکھناں اور امراؤ جان ادا جیسی فلمیں اُنہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گئیں۔

یہ بھی عجب سلسلہ رہا کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی رانی ذاتی زندگی میں ہمیشہ مسائل سے نبردآزما رہیں لیکن اُن کی اداکاری کے انمٹ نقوش آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے