اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

27 May 2025
27 May 2025

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔

25 سالہ شاہین نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی سکندر رضا اور فخرزمان   بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں حسن نواز، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔23 سالہ حسن نواز نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ٹیم میں کراچی کنگز کے بھی تین کھلاڑی شامل ہیں جن میں کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس اور  حسن علی شامل ہیں، جب کہ کنگز کے خوشدل شاہ 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان جنہوں نے 12 میچوں میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی وہ  بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

پشاور زلمی کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا  بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے