26 May 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا، جہاں پر تینوں مقدمات میں پیش ہونیوالے ہر ایک گواہ نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تینوں مقدمات میں ایک، ایک گواہ کی شہادت قلم بند کی، فاضل جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔
زیر حراست پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان نے جیل میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ملزمان پر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے تاہم عدالت نے تینوں مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔
