اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’’منڈی میں مرغی بھی لاکھ کی‘‘ نعمان اعجاز کا قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر طنز

25 May 2025
25 May 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکار نعمان اعجاز عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آسمان کو چھوتی قیمتیں جان کر حیران اور پریشان رہ گئے۔

عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگ چکی ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خریداری کے لیے آ رہے ہیں۔

ان منڈیوں میں ہر سال قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ 

 اداکار نعمان اعجاز بھی قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے منڈی گئے تھے جہاں وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں سُن کر دنگ رہ گئے۔ جس کا اظہار نعمان اعجاز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرغی کی تصویر طنزیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’’ان دنوں مویشی منڈیوں میں مرغی بھی فروخت کے لیے کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ روپے مانگیں گے‘‘۔

جس پر نعمان اعجاز کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکار کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اپنے تجربات شیئر کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ متوسط طبقہ بھی اس فرض کو ادا کرسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے