اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سے سابق بیوی اور بچوں کو اغواء کرنے والا ملزم وہاڑی سے گرفتار

25 May 2025
25 May 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے ڈیفنس اے میں سابق بیوی اور بچوں کے اغواء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی سابق بیوی اور تین بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، ملزم ایوب کو ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغواء کیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی ،ایس پی سٹی نے ایس ایچ او ڈیفنس اے کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی، جس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریکی کر کے گرفتار کیا ۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی مہران گاڑی نمبری 6613 بھی برآمد کر لی گئی۔

قبل ازیں  مقدمہ مدعی کا کہنا تھا اس کی بہن کو سابق بہنوئی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا، خاتون کو چھ ماہ قبل طلاق ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے