اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کے 44ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےعہدے پرترقی دینے کا فیصلہ

24 May 2025
24 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے 44ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو 3 دن میں رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر پروموٹ کرنا ہے، ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی، کام اور صداقت کے بارے میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔

 ایڈیشنل سیشن جج احسن بخاری، خضر حیات، رفاقت علی گوندل، عدنان طارق، وسیم مبارک کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل، فرزانہ شہزاد، عامر شہزاد، ارشد محمود، رضوان الحق سمیت 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججز کے حالیہ عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے