اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گرمی کی چھٹیوں سے قبل سکولوں کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا

24 May 2025
24 May 2025

(ویب ڈیسک) گرمی کی چھٹیوں سے قبل سکولوں کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں پنجاب میں 30 ویں نمبر ہے، خانیوال پہلے، حافظ آباد دوسرے اور ننکانہ صاحب تیسرے نمبر پر ہے، داخلہ مہم میں اضلاع کی رینکنگ میں راجن پور سب سے آخر میں 36 ویں نمبر پر ہے۔

لاہور کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مزید 33 ہزار بچے سکول لانا ہونگے، داخلوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام ہیڈ ٹیچرز کو دھمکانے لگے۔

ذرائع کے مطابق شدید دباؤ کی وجہ سے سکول سربراہان بوگس انرولمنٹ کرنے پر مجبور ہیں، سکول سربراہان کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے قریب ان ایام میں داخلہ نہیں ہوتا، نجی سکول جنوری میں ہی سیشن شروع کر چکے ہیں، ہم بچے کہاں سے لائیں؟ انرولمنٹ اہداف پورے کرنے کیلئے دھمکانہ بند کیا جائے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ داخلوں کا ہدف پورا کیا جائے گا، جعلی انرولمنٹ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے