23 May 2025
(لاہور نیوز) برائلر مافیا مسلسل بے لگام ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا آج بھی تعین نہ کیا جا سکا۔
مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 660، صافی گوشت 780 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، انڈوں کی قیمت 303 روپے فی درجن کی سطح سے نیچے نہ آ سکی۔
ادھر مہنگی سبزیاں اور پھل عوام کیلئے خریدنا محال ہو گیا، مارکیٹ میں 4 سبزیوں کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، ادرک 800، لیموں ایک ہزار ، ٹینڈے 160، میتھی 150 ، پھول گوبھی 160 روپے کلو ، شلجم 80 ، بھنڈی 180 ، شملہ مرچ 120 اور اروی 250 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 240 ، درجہ دوم 180 روپے فی درجن ، سیب کالا کولو 500 ، آڑو 260 اور لوکاٹ 220 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
