23 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے کالجز میں بی ایس پروگرامز کی ریشنلائزیشن کا عمل شروع ہو گیا، کم انرولمنٹ والے پروگرامز کو بند کر دیا گیا۔
لاہور کے 27 کالجز میں آفر کئے جانے والے 319 بی ایس پروگرامز میں سے 116 پروگرامز کو بند کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ بعض پروگرامز میں صرف چار سے پانچ طلبہ ہی داخلہ لے رہے تھے، اب لاہور کے کالجز میں 203 بی ایس پروگرامز ہی جاری رہیں گے۔
ڈائریکٹر کالجز احسن مختار کے مطابق جہاں پروگرامز بند کئے جا رہے ہیں، وہاں کے اساتذہ کو دیگر کالجز میں منتقل کیا جائے گا، ان کی ریشنلائزیشن بھی کی جائے گی تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے نظام تعلیم میں مزید بہتری کیلئے یہ ماڈل پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کیا جائے گا۔
