اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی بچت کی مختلف سکیمز پر منافع کی شرح میں کمی

22 May 2025
22 May 2025

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہو گا، ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق مختلف سیونگز سکیمز پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہو گی اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع میں 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد ، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے