اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، معروف بھارتی ولاگر ’جیوتی ملہوترا‘ گرفتار

20 May 2025
20 May 2025

(ویب ڈیسک) بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی ولاگر جیوتی ملہوترا کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یوٹیوب پر ’ٹریول ود جو‘ کے نام سے چینل چلانے والی جیوتی ملہوترا عرف کو ہریانہ کے حصار سے بھارتی معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک 25 سالہ طالب علم اور 24 سالہ سیکیورٹی گارڈ شامل ہے، جن کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ خود کو ’پرانے خیالوں کی ماڈرن لڑکی کے طور پر بتانے والی 33 سالہ یوٹیوبر نے پاکستان میں کم از کم 2 بار سفر کیا، مزید کہنا تھا کہ جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ان کے 3.5 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، اور ان کے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر پاکستان کے سفر کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے