اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی دارالحکومت میں سورج جوبن پر آ گیا

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج جوبن پر آ گیا، گرمی کی یلغار شروع ہو گئی۔

شدید گرمی  نے دن کا سکون اور رات کی نیند چھین لی، آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد تک جا پہنچا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، دوپہر کے وقت غیر ضروری کام سے گریز کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں، بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کا خاص خیال رکھا جائے، غیر ضروری سفر سے پرہیز کیا جائے۔

ادھر پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور ہیٹ ویو  کے خطرے کے پیش نظر 20 مئی سے 24 مئی تک کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے بھر  کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر مکمل تیاری رکھیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق الرٹ کر دیا گیا ہے، عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی اور ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی فعال کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے