اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی چار دن کے اندر قوم بن کر ابھرے ہیں: رمیز راجہ

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم چار دن کے اندر قوم بن کر ابھری ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سینٹر میں صحافیوں کی جانب سے یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع ہوتا ہے جو پاکستان نے کرکے دکھایا، کرکٹ میں پریشر ہوتا ہے، گریٹ کھلاڑی پریشر کی صورتحال سے گزر کر بنتے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بھی مشکلات کا شکار تھی لیکن ہیرو بن کر ابھری، بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا، پانی اور کرکٹ پر کوئی خاندانی قوم حملہ نہیں کرتی، قوم میں اعتماد دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کی پہچان ہے، دنیا بھر میں ہیڈلائنز بناتی ہے، مجھے افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں اوپر کیوں نہیں گیا، پاکستان میں ہر فرد کرکٹ کا سٹیک ہولڈر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے، پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے کیونکہ کرکٹ سے پاکستان کی عزت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے