
19 May 2025
(لاہور نیوز) ملکی سلامتی کیلئے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 سائٹس بلاک کر دیں۔
دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کر دیں جبکہ بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔