اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا جان چکی ہے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے: اسحاق ڈار

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ کے ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا، سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بیجنگ دورے سے پاکستان، چین کے مثالی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔

بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا: اسحاق ڈار

علاوہ ازیں چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جا رہا ہوں، جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پوری دنیا کو سب معلوم ہے، دنیا کو معلوم ہے تمام بھارتی الزامات غلط تھے، دنیا کو پتہ ہے ہم پر بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ہفتے میں دنیا کی تمام ڈپلومیٹک کمیونٹی، 60 ممالک سے رابطے ہوئے جس میں سیاسی، علاقائی، گلوبل، سفارتی اور حالیہ تمام معاملات پر گفتگو ہوئی تاہم چین ہمارا بہت قریبی دوست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے