اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سربراہ پاک فضائیہ کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو راولپنڈی میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور جام شہادت نوش کیا۔

اس کے علاوہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، مسلح افواج کے زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی، سربراہ فضائیہ کو زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے