اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26 مئی سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ

18 May 2025
18 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے 26 مئی سے ملک گیر پولیو مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈویلپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر صحت نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا، سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کے دوران حکومتِ پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں، پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں ہم  نے قربانیاں دی ہیں، یہ مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا، وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لیے پختہ عزم کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، پولیو خاتمے کی مہم کے لیے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کے لیے قریبی تعاون جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک میں بیک وقت پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فروری اور اپریل میں قومی انسداد پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے کیا جا رہا ہے، مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، اعلیٰ معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے، رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ڈاکٹر کرس ایلس  نے انسداد پولیو اقدامات کو سراہا، 2025 میں ہدف کے حصول کی امید ظاہر کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے