اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کپتان شاہد آفریدی لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی پہنچ گئے

18 May 2025
18 May 2025

(لاہورنیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول لیپہ ویلی پہنچ گئے۔

شاہد خان آفریدی نے وادی لیپہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیپہ ویلی کے لوگ امن والے ہیں ، وادی لیپہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں جنہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پوری دنیا کو سرپرائز دیا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، افواج پاکستان نے جو بھی وار کیا ملک کے دفاع میں کیا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے ، جہاں ظلم ہو رہا ہو وہ دہشتگردی کہلاتی ہے، ہم نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے آواز بلند کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مقبوضہ کشمیر میں اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی کا سانس لیں گے، کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق ملنا چاہئیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے