اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

18 May 2025
18 May 2025

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے ملنے والا 186 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3 جبکہ محمد حسنین، عبید شاہ اور پیٹر ہٹزوگلونے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا تاہم محمد رضوان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اوپنر یاسر خان 45 اور طیب طاہر 36 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے 3 ، فہیم اشرف، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے