اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل، صارفین برہم

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا صارفین بولڈ لباس پہننے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ ثنا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کر رہی ہیں۔

ثنا نے اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی بنیان نما ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا ہے،یہ قدرے مختصراور جم میں عمومی طور پر استعمال ہونے والا تنگ سا لباس ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا اس لباس میں مختلف وزشیں کر رہی ہیں جن میں ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ثنا کا یہ روپ ایک آنکھ نہ بھایا اور ان کے لباس پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین نے لکھا ہے کہ لباس کے چناؤ میں اپنے مذہب اور ثقافت کو مقدم رکھنا چاہیے، یہ مکمل بے حیائی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر کا ہی خیال کرلینا چاہیے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب جعلی اور شہرت کی ناکام کوششیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے