16 May 2025
(لاہورنیوز) آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر دنیا نیوز کی جانب سے خصوصی نغمہ'ہم اک آہنی دیوار' جاری کر دیا گیا۔
افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیے جانے والے اس خصوصی نغمے 'ہم اک آہنی دیوار' کے بول لہو گرما دینے والے اور دشمن کو پچھاڑنے کے جذبے سے سرشار قوم کی عکاسی کرتے ہیں۔نغمے میں بری، بحری اور پاک فضائیہ کی کامیابی کو سراہا گیا ہے، جسے اب تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بھارت کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دینےاور میدان میں فاتح ہونے پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر ملک میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔
دنیا نیوز کا خصوصی نغمہ سننے کیلئے یہاں کلک کریں۔
https://youtu.be/cDBWryyBR3E
