اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم، آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

16 May 2025
16 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری بھی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے