اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے تاحال بند، 2300 پروازیں متاثر

16 May 2025
16 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لئے تاحال بند رہی۔

بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 22 روز ہو گئے، گزشتہ 21 روز کے دوران 2300 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں، بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 21 روز میں 460 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا جھٹکا لگا۔

ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، سپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئیں، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو تاحال آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز کو لمبے روٹس سے گزرنے پر فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر اب تک کروڑوں کا نقصان ہو چکا ہے۔

اندیگوایئرکا تاشقند اور الماتی کے لئے پروازوں کا فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے، دہلی امرتسر، ممبئی، احمد آباد بنگلور سمیت دیگر بھارتی شہروں سے جانے والی بھارتی ایئرلائنز کو شدید نقصان ہو چکا، دہلی سے امریکا، یورپ، برطانیہ کی بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کو بھاری نقصان ہوا۔

بھارتی مسافر دیگر ایئرلائنز میں سفر کرنے لگے ہیں، لمبے روٹ کی پروازوں کے بھارتی ایئرلائنز عملہ کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، دگنے فیول اور لینڈنگ سے بھارتی ایئرلائنز کو ایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کی ادائیگی سے بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

پروازوں کی منسوخی سے بھارتی مسافروں کو ایئرانڈیا، انڈیگو ایئر، آکاسا ایئر، انڈیا ایکسپریس، سپائس جیٹ سمیت دیگر ایئرلائنز سے ریفنڈز نہ مل سکے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کا دورانیہ دگنا ہونے سے بھارتی مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے