13 May 2025
(لاہور نیوز) سی بی ڈی نے بارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی بی ڈی کی رین واٹر ہارویسٹنگ کیلئے تعمیر کی گئی جھیل کے 100 فیصد نتائج حاصل ہوں گے، پری مون سون کا پانی مؤثر طریقے سے سی بی ڈی پنجاب جھیل میں جمع کر دیا گیا۔
سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں تعمیر کی گئی جھیل کی گہرائی 20 فٹ ہے، جھیل میں 50 لاکھ گیلن تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جھیل 2 بڑے مون سون سپیلز کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے کافی ہے۔
محفوظ شدہ بارش کا پانی ترقیاتی و ماحولیاتی منصوبوں میں استعمال ہو گا، پانی جمع کر کے اس نظام کی کامیابی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
سی ای او عمران امین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سی بی ڈی پنجاب کے ویژن کی عکاسی ہے ، شہری ترقی کے تصور کو ماحول دوست بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔
