اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیاب پر پاک افواج کو خراج تحسین: مفتی منیب الرحمان

13 May 2025
13 May 2025

(لاہورنیوز) معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیاب پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قوت میں کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ہم اس عظیم کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے عوام کو ہندوستان کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ مودی نے پیدا کیا جو آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریات کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس خطے کا چیپمئن بننا چاہتا ہے، بھارت کے عوام اپنے ملک میں امن کے ساتھ رہیں، اس خطے کو نفرت کی آگ میں جلانے کی بجائے پرامن بقائے باہمی کا پیغام دیا جائے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چند دن کی جنگ نے پیغام دیا ہے کہ اسلحے کے تکبر میں پاکستان کو شکست نہیں دی جاسکتی، اگر بھارت نے مودی سے چھٹکارا حاصل نہ کیا تو پورا بھارت تباہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ ہماری ترجیح نہیں لیکن جب جنگ مسلط کی جائے تو پھر جرات کا مظاہرہ کیا جائے، پاکستانی قوم اس فتح پر اللہ کا شکر ادا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے