08 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور، کراچی، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا۔
ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، مسافروں کو پروازوں سے متعلق اپنی ایئرلائنز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قبل ازیں لاہور، کراچی اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم جاری کیا گیا تھا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ان شہروں کے فضائی روٹ آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔
پرواز کو لیٹ ہونے کے باعث ملتان کے بجائے کراچی میں اتارا جائے گا۔
