08 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، سائرن بج گئے، شہری گھروں سے نکل آئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیئے گئے، سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکوں کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، اس وقت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ باہر نکل کر جمع ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
