08 May 2025
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے، کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔
ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا، شہری حکومت پنجاب سے متعلق کسی بھی اطلاع یا وضاحت کیلئے کنٹرول روم سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
