اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارت کی پاکستان کے لئے نفرت یکطرفہ ہے، بالی ووڈ فنکار بھی شرمندہ ہیں،فیصل قریشی

05 May 2025
05 May 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کیلئے نفرت یکطرفہ ہے جبکہ بھارتی فنکار خود بھی شرمندہ ہیں۔

فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پاک بھارت تعلقات،بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز، اور بھارت کی جانب سے اختیار کیے گئے نفرت انگیز رویے پر تفصیل سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیے نفرت کا رویہ یکطرفہ ہے، جبکہ پاکستانی فنکار ہمیشہ فن، محبت اور امن کے حامی رہے ہیں۔

فیصل قریشی نے بھارتی فلم انڈسٹری اور مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں اور سیریز میں بلاوجہ پاکستان مخالف مواد شامل کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک سیریز میں ریلیز سے قبل پاکستان مخالف مواد شامل کروایا گیا۔

 فیصل قریشی نے بتایا کہ ان کے بھارتی دوست خود اس منفی پروپیگنڈے پر شرمندہ ہیں، اور تسلیم کرتے ہیں کہ بھارت میں تاریخ کو مسخ کر کے توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کو تعصب کی راہ پر لگایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے