05 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی رکن حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت عالمی بینک کی ثالثی میں طے پائے معاہدے کو ازخود معطل نہیں کر سکتا، بھارت پہلگام واقعہ کی بنیاد پر آبی جارحیت کر رہا ہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اگر بھارت کی جانب سے پاکستان میں کسی قسم کی دراندازی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
