04 May 2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے پاک بھارت کشیدگی پر اہم ریاستی بریفنگ میں آنے سے انکار پر کہا ہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے، یہ یہی کر سکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کر سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی بریفنگ کا بائیکاٹ کرنے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ لوگ تو اپنی ہی حکومت میں بھی کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے، "کیا کروں جنگ کر لوں؟" ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے، اپنے ٹائیگر اب بھی ملک اور اداروں کیخلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ یہی کر سکتے ہیں، ہر وقت ملک کا بائیکاٹ، یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے ہر جگہ گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں۔
