03 May 2025
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہو گا، اجلاس میں موجودہ صورتحال میں حکومتی بیانیے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی ممکنہ جارحیت اور فالز فلیگ آپریشن کے اقدامات کی مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی مودی سرکار کو سفارتی سطح پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔
