اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب:”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح، بے گھر افراد کو 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

03 May 2025
03 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا،بے گھر افراد کے لئے پنجاب میں ہرروز مزید 300 گھربننے لگے۔

اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد،”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔ مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں 2ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔

اپنی زمین اپنا گھر“ پروگرام کے تحت بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے،قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔ پہلے فیز میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے، چھ ماہ کی قلیل مدت میں 34ہزار گھر بن رہے ہیں، 2ہزار مکمل بھی ہوچکے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کیلئے نہ زمین ہے نہ پیسے، پہلے مرحلے میں  2000لوگوں کو مفت پلاٹ دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ”اپنی زمین،اپنا گھر“ پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 33500 افراد کو گھر بنانے کیلئے 36 ارب قرض جاری کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے