اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اس بار بھارت کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور سموسے بھی ہونگے: وارث بیگ

03 May 2025
03 May 2025

(ویب ڈیسک) گلوکار وارث بیگ نے بھارتی جارحیت پر مودی سرکار کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر انڈیا نے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی تو اس بار بھارتیوں کے لیے چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

وارث بیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں واضح پیغام دیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھارتی کمانڈر ابھینندن نے سرحدی خلاف ورزی کی تھی تو پاکستان نے اس کی مہمان نوازی کی تھی، اسے چائے بھی پلائی تھی اور وہ اتنی اچھی چائے تھی کہ انہوں نے بھارت میں جا کر اس کا ذکر بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بھارتی حکومت نے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی تو ان کے لیے چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

وارث بیگ نے بھارتی حکومت کو پیغام دیا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور بطور مسلمان ہم لوگوں کا ایمان ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے لڑتے وقت شہید ہوجانا افضل درجہ ہے، اس لیے پورا ملک فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

گلوکار نے بھارتیوں کو پیغام دیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کے پاس چند لاکھ فوجی ہیں بلکہ وہ 25 کروڑ عوام کو شمار کریں، ملک کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار کوئی غلطی نہ کرے، اگر انڈیا نے غلطی کی تو اس بار اس کے لیے پاکستان میں چائے کے ساتھ ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسے بھی ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے