01 May 2025
(لاہور نیوز) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے سگے باپ کے ہاتھوں اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا لیا۔
ملزم عمران گھریلو ناچاقی کی وجہ سے بیٹے کوزبردستی اغوا کر کے لے گیا،ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر نے بچے کی تلاش شروع کی، جدید لوکیٹر اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے بچے کو سوات سے بازیاب کروایا گیا۔
لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر ماں نے سینئر افسران اور بادامی باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
