01 May 2025
(ویب ڈیسک) مناواں چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران سر عام فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش پر 6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں صغیر، سلیم، امیر، محمد صدیق وغیرہ شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 آٹو میٹک رائفلز، 2 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز ونگ کے حوالے کر دیا۔
