اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راوی روڈ سلنڈر دھماکہ میں تین بچے اور دو خواتین جاں بحق

30 Apr 2025
30 Apr 2025

(لاہورنیوز) راوی روڈ سلنڈر دھماکہ میں تین بچے اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصرت، سمیعہ، زینب، ابراہیم، فریال کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے۔حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایل پی جی سلنڈر کی دکان پیش آیا، سلنڈرز پھٹنے کے باعث قریبی دوکانوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، سلنڈر پھٹنے کے باعث ایک رکشہ بھی متاثر ہوا۔تین منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلنڈرز کی دکان بنائی گئی تھی، سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں نے سلنڈر اور سپیئر پارٹس کی دوکان بنائی ہوئی تھی، دونوں کی فیملیز پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پذیر تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے