اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور کامیڈی کنگ منور ظریف کو دنیا سے رخصت ہوئے 49 برس بیت گئے

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور کامیڈی کنگ منور ظریف کو دنیا سے رخصت ہوئے 49 برس بیت گئے۔

منور ظریف گوجرانوالا میں پیدا ہوئے، وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے، منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ”ہتھ جوڑی“ سے کیا، اس فلم  نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

انہوں  نے اپنے 16 سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں بطور اداکار، صدا کار اور کامیڈین کے کردار ادا کر کے پاکستانی فلمی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کئے جو کہ رہتی دنیا تک کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

منور ظریف نے ایک اداکار، کامیڈین اور ہیرو  کے ساتھ ساتھ بطور فلمی ڈانسر کے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مزاحیہ اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا، خصوصاً فلم میں نسوانی روپ دھارنے میں انہیں ملکہ حاصل تھا۔

منور ظریف صرف 36 سال کی عمر میں 29 اپریل 1976ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے