اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: گرپتونت سنگھ پنوں کا اعلان

27 Apr 2025
27 Apr 2025

(ویب ڈیسک) رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے۔

انہوں  نے کہا کہ "ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں"یہ  1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے، ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔

رہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم  نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ۔

گرپتونت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مودی، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں  نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا ، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے